بچوں سے زیادتی کرنے اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم زیادتی کی ویڈیو کے ذریعے بچوں کو بلیک میل کرتا اور ان سے پیسے لیتا تھا، تھانہ سٹی پولیس


ویب ڈیسک January 24, 2022
ملزم پیسے نہ ملنے پر زیادتی کے شکار بچوں کو ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیتا تھا، ایس ایس پی۔- فوٹو:فائل

کراچی: بچوں سے زیادتی کرنے اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بچوں سے زیادتی کرنے اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر سہیل یوسف کے مطابق ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے بچوں سے رابطہ کرتا اور انہیں زیادتی کا نشانہ بناکر ویڈیوز بنا لیتا تھا۔

انسپکٹر سہیل یوسف نے بتایا کہ ملزم زیادتی کی ویڈیو کے ذریعے بچوں کو بلیک میل کرتا اور ان سے پیسے لیتا تھا، اور پیسے نہ ملنے پر زیادتی کے شکار بچوں کو ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیتا تھا۔

ایس ایس پی کوٹلی شوکت علی کا کہنا ہے کہ غیر اخلاقی ویڈیوز بنانا اور بچوں سے زیادتی سنگین جرم ہے، پولیس نے تمام ثبوت اکٹھے کر لئے ہیں اور بڑے انکشافات کی توقع ہے، اور ملزم انجام تک پہنچے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں