بھارتی کابینہ نے نئی دلی میں صدارتی نظام کے نفاذ کی منظوری دے دی

دیگر جماعتیں حکومت نہ بنا سکیں تو آئندہ 6 ماہ میں انتخابات کرا دیئے جائیں گے، وفاقی کابینہ نے سفارشات پیش کردیں


ویب ڈیسک February 15, 2014
وزیراعلی نئی دلی اروند کیجروال نے اسمبلی سے کرپشن کے خلاف بل پیش نہ ہونے پر استعفی دے دیا تھا. فوٹو: فائل

بھارتی حکومت نے وزیراعلی نئی دلی کے استعفی کے بعد صوبے میں صدارتی نظام کی منظوری دے دی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق نیو دلی کے وزیراعلی اروند کیجروال کے استعفی کے بعد صوبے کی سیاست میں بھوچال آگیا ہے جس کے بعد وفاقی کابینہ نے نئی دلی میں حکومت سازی کے لئے دیگر جماعتوں کو حکومت سازی کی پیش کش کی ہے، کابینہ کی سفارشات کے مطابق اسمبلی میں موجود دیگر جماعتیں حکومت نہ بنا سکیں تو آئندہ 6 ماہ میں انتخابات کرا دیئے جائیں گے۔


واضح رہے کہ وزیراعلی نئی دلی اروند کیجروال نے گزشتہ روز اسمبلی سے کرپشن کے خلاف بل پیش نہ ہونے پر استعفی دے دیا تھا جبکہ انہوں نے جلد نئے انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں