پولیس نے جان پر کھیل کر بریک فیل ٹرک کو روک لیا

پوری ٹیم کو شاباش دی گئی تعریفی اسناد بھی دینے کا اعلان

پوری ٹیم کو شاباش دی گئی تعریفی اسناد بھی دینے کا اعلان . فوٹو : اسکرین گریب

BEIJING:
پنجاب کے ضلع چکوال کے علاقے میں پولیس نے جان پر کھیل کر بریک فیل ہونے والے ٹرک کو روک لیا۔

شیرا کوٹ ای پولیس چیک پوسٹ پر موبائل اسکواڈ کے اہلکاروں نے بڑا حادثہ ہونے سے بچا لیا، ایک ٹرک جو کے چارے سے بھرا ہوا تھا جس کے بریک فیل ہوگئے۔


شیرا کوٹ پولیس ناکے پر موجود موبائل اسکواڈ کی ٹیم نے جان پر کھیل کر ٹرک کو روکا لیا، فوٹج میں اہلکاروں کو ٹرک روکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ٹرک روکنے کے بعد پولیس اہلکاروں نے ٹرک ڈرائیور کی مدد بھی کی اور اسے بریک ٹھیک کروا کر روانہ کردیا۔

ایس پی موبائل اسکواڈ راشد ہدایت نے پوری ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Load Next Story