بسمہ معروف زچگی کی چھٹی مکمل کرکے اب دو سال بعد میدان میں اتریں گی

انہوں نے آخری مرتبہ آسٹریلیا میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2020 میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کی تھی


Sports Reporter January 24, 2022
انہوں نے آخری مرتبہ آسٹریلیا میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2020 میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کی تھی

JERUSALEM: پی سی بی کی جانب سے بنائی جانے والی پیرنٹل پالیسی پر آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 میں پہلی مرتبہ عمل درآمد ہوگا۔

میگا ایونٹ کے لیےپندرہ رکنی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف بیٹی کی ولادت اور زچگی کی چھٹی مکمل کرکے اب دو سال بعد دوبارہ سبز جرسی اور کیپ پہن کر میدان میں اتریں گی۔

انہوں نے آخری مرتبہ آسٹریلیا میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2020 میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کی تھی۔پی سی بی کی پیٹیرنل پالیسی کے تحت بیٹی کی دیکھ بھال میں بسمہ معروف کی معاونت کے لیے ایک فرد بھی اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔

دریں اثنا بسمہ معروف کا کہناہے کہ اپنے ملک کی قیادت کرنا ان کے لیے بڑا اعزاز ہے۔ وہ ایک مرتبہ پھر اس ذمہ داری پر فائز ہونے پر مسرور ہیں، دوسری جانب عالمی ویمنز کپ کے لیے قومی ویمنز ٹیم کا27 فروری سے کراچی میں دس روزہ کیمپ کا آغاز ہو گا جبکہ اسکواڈ 8 فروری کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں