مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے عہدے سے استعفی دے دیا

وزیراعظم عمران خان نے شہزاد اکبر کا استعفی منظور کرلیا، ان کی جگہ نئے نام پر مشاورت جاری

پارٹی سے وابستہ رہوں گا اور وکلاء برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا، شہزاد اکبر۔ فوٹو:فائل

مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا جو وزیراعظم عمران خان نے منظور کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق معاون خصوصی احتساب اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل نے شہزاد اکبر کے عہدہ چھوڑنے کی وجہ بتا دی




سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق احتساب کا عمل وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جاری رہے گا، میں پارٹی سے وابستہ رہوں گا اور وکلاء برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔

دریں اثنا ذرائع وزیراعظم ہاؤس نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شہزاد اکبر کا استعفی منظور کرلیا ہے، مشیر احتساب کے لیے نئے نام پر مشاورت جاری ہے، وزیراعظم ایک سے دو روز میں نئے مشیر احتساب کا اعلان کریں گے۔
Load Next Story