جہانگیر خان ترین اور ان کی اہلیہ بھی کورونا کا شکار

ہم دونوں میاں بیوی نے خود کو قرنطینہ کرلیا، جہانگیر ترین

ہم دونوں میاں بیوی نے خود کو قرنطینہ کرلیا، جہانگیر ترین۔ فوٹو:فائل

RAWALPINDI:
جہانگیر ترین اور ان کی اہلیہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور شوگر اسکینڈل میں نامزد ملزم جہانگیر خان ترین اور ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، دونوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ہم دونوں میاں بیوی نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، دوستوں اور عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
Load Next Story