روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا


Staff Reporter January 28, 2022
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا - فوٹو:فائل

PARIS: پاکستان روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ دوبارہ 179 روپے سے نیچے آگئی۔

انٹر بینک مارکیٹ ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 28 پیسے کی کمی سے 176.77 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کی کمی سے 178.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں