سندھ حکومت کی جانب سے گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

1 ہزار سی سی کی گاڑی پر 1 لاکھ روپے، اور 2 ہزار سی سی گاڑی پر 2 لاکھ روپے ٹیکس دینا ہوگا، نوٹیفکیشن جاری


ویب ڈیسک January 24, 2022
1 ہزار سی سی کی گاڑی پر 1 لاکھ روپے، اور 2 ہزار سی سی گاڑی پر 2 لاکھ روپے ٹیکس دینا ہوگا، نوٹیفکیشن جاری۔ فوٹو: فائل

LONDON: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے گاڑیوں پر ٹیکسوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کی جانب سے گاڑیوں پر ٹیکسوں سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق نیا حکم نامہ جاری ہوا ہے، اور صوبائی محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن نے گاڑیوں پر ٹیکسوں کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق 1 ہزار سی سی گاڑی پر 1 لاکھ روپے ٹیکس نافذ کردیا گیا ہے، 2 ہزار سی سی گاڑی پر 2 لاکھ روپے ٹیکس دینا ہوگا، جب کہ 2 ہزار سی سی سے زائد والی گاڑیوں پر 4 لاکھ روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں