جرمن یونیورسٹی میں طالب علم کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک 3 زخمی
حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی ختم کرلی
NEW YORK:
جرمنی یونیورسٹی 'ہائیلڈبرگ' میں طالب علم نے فائرنگ کرکے ایک خاتون کو ہلاک اور 3 کو زخمی کردیا اور پھر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی میں قائم ہائیلڈبرگ یونیورسٹی میں لیکچر کے دوران مسلح طالب علم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یونیورسٹی میں اندھا دھند فائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی ختم کرلی۔
اب تک یہ واضح نہیں کہ حملہ کرنے والے طالب علم کی موت پولیس کی جوابی فائرنگ سے ہوئی یا اس نے خودکشی کی۔ ابتدائی طور پر چار زخمیوں کی اطلاعات تھیں جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
جرمن پولیس نے بتایا کہ مسلح طلبہ نے اس وقت فائرنگ کی جب لیکچر جاری تھا بعد ازاں وہ موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس حکام نے حملہ آور کی موت کا سبب نہیں بتایا۔
ملزم کی تاحال شناخت بھی سامنے نہیں آئی۔ پولیس نے حملے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔