بھارتی ترانے کے دوران چیونگم چبانے پر کوہلی زیرِتنقید آگئے

کوہلی کو نوجوان کرکٹرز کیلیے بہتر مثال قائم کرنے کی ضرورت ہے، شائقین

کوہلی کو نوجوان کرکٹرز کیلیے بہتر مثال قائم کرنے کی ضرورت ہے، شائقین۔ فوٹو : انٹرنیٹ

SYDNEY:
بھارتی ترانے کے دوران چیونگم چبانے پر ویراٹ کوہلی تنقید کی زد میں آگئے۔


جنوبی افریقہ سے تیسرے ون ڈے کے موقع پر بھارتی ترانے کے دوران چیونگم چبانے پر ویراٹ کوہلی تنقید کی زد میں آگئے۔ جس وقت ترانہ بج رہا تھا تب کوہلی کا منہ الفاظ دہرانے کے بجائے چیونگم چبانے کیلیے ہل رہا تھا، جس پر سوشل میڈیا پر انھیں شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

شائقین کا کہنا تھا کہ کوہلی کو نوجوان کرکٹرز کیلیے بہتر مثال قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
Load Next Story