دوسرا ٹی 20 انگلینڈ نے شکست کے پنجوں سے فتح چرالی

ویسٹ انڈیزایک رن سے ناکام،آخری 3بالز پر چھکے ناکافی ثابت ہوئے


Sports Desk January 25, 2022
ویسٹ انڈیزایک رن سے ناکام،آخری 3بالزپرچھکے ناکافی ثابت ہوئے

لاہور: سنسنی خیز میچ میں انگلینڈ نے شکست کے پنجوں سے فتح چرالی جب کہ ویسٹ انڈیز سے دوسرے ٹی 20 میں صرف ایک رن کی فتح سے سیریز فی الحال برابر کردی۔

بارباڈوس میں 172 رنزکا تعاقب کرنے والی ویسٹ انڈین ٹیم نے 16 ویں اوور کے اختتام تک 98 پر 8 وکٹیں گنوا دی تھیں، اس موقع پر عقیل حسین اور روماریو شیفرڈ نے نویں وکٹ کی شراکت میں ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچایا، 18 ویں اوور میں کرس جورڈن کو 23 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی، اگلے اوور میں ریسی ٹوپلے نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے صرف 8 رنز دیے، آخری 6 بالز پر ویسٹ انڈیز کو فتح کیلیے 30 رنزکی ضرورت تھی مگر28بن سکے۔

ثاقب محمود نے آغاز وائیڈ سے کیا، اگلی گیند بھی باہر جارہی تھی، میزبان سائیڈ کو اسے وائیڈ قرار نہ دیے جانے پر مایوسی ہوئی، اگلی 2 بالز کو عقیل نے باؤنڈری کی سیرکرائی جس کے بعد پھر ثاقب نے وائیڈ بال کردی، اس طرح آخری 3 بالز پر ویسٹ انڈیز کو فتح کیلے 20 رنز درکار تھے، اگرچہ عقیل نے لگاتار 3 چھکے جڑے مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا، ایک رن سے انگلینڈ نے میچ جیت کر فی الحال سیریز 1-1 سے برابر کرلی ہے، عقیل حسین اور روماریو شیفرڈ44، 44 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے،مین آف دی میچ معین علی نے 3 وکٹیں لیں۔

اس سے پہلے انگلینڈ نے 8 وکٹ پر 171 رنز بنائے، جیسن روئے 45 اور معین علی 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جیسن ہولڈر نے 2 وکٹیں لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں