قائدِ اعظم یونیورسٹی میں منشیات سپلائی کے الزام میں گرفتارشخص سے 4 کلو منشیات برآمد

جہانگیر نامی ملزم کو یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل کے قریب سے حراست میں لیا گیا، اے این ایف


ویب ڈیسک January 25, 2022
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی—فوٹو

انسداد منشیات کے ادرے (اے این ایف) نے قائدِ اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں منشیات سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 4 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرلی۔

حکام کے مطابق کوہاٹ کے رہائشی جہانگیر نامی ملزم کو یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل کے قریب سے حراست میں لیا گیا جس کے قبضے سے مجموعی طور پر 4 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی۔

مزیدپڑھیں: لاہورایئرپورٹ پربڑی کارروائی؛ اربوں روپے کی منشیات برآمد، 4 افراد گرفتار

اے این ایف کے مطابق برآمد کی گئی منشیات میں 3 کلو 780 گرام چرس اور آدھ کلو گرام سے زائد آئس شامل ہے جبکہ چرس 1260 گرام کے 3 پیکٹس میں تھی اور آئس لنچ باکس میں چھپا رکھی تھی۔

حکام کے مطابق ملزم سے پیکنگ میٹریل بھی برآمد ہوا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم پشاور سے منشیات اسلام آباد اسمگل کر کے طلبا کو فروخت کرنے میں ملوث ہے۔

زیر حراست ملزم کو تھانہ اے این ایف منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اورتفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں