
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ہیٹی کے جنوبی علاقے میں 5.3شدت کے زلزلے میں 2 افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔ زلزلے سے سیکڑوں گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
زلزلے کے باعث لوگ گھبراہٹ میں گھروں سے نکل آئے۔ زلزلے سے چھت گرنے اورلینڈ سلائیڈنگ سے2 افراد ہلاک ہوگئے۔ ریسکیوحکام کے مطابق زلزلے سے 50 افراد زخمی ہوئے جبکہ 600 سے زائد مکانات اوردیگرعمارتوں کو نقصان پہنچا۔
زلزلے کے بعد علاقے میں آفٹرشاکس بھی محسوس کئے گئے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔