برکینافاسو میں فوج نے اقتدارپرقبضہ کرلیا
برکینا فاسو کی پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا گیا ہے،فوج
کراچی:
افریقی ملک برکینا فاسو میں فوج نے صدر روچ مارک کرسچن کابور کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پرقبضہ کرلیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اقتدارسنبھالنے کے بعد فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برکینا فاسوکی حکومت اورپارلیمنٹ کو تحلیل کردیا گیا ہے اورملک کی تمام سرحدیں بند کردی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: برکینا فاسو کے صدر کو باغی فوجیوں نے 'اغوا' کرلیا
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مناسب وقت پرآئینی نظام کی طرف واپس جایا جائے گا۔ فوج کی زیرحراست تمام افراد محفوظ مقام پرہیں۔بیان میں صدر روچ مارک کرسچن کابورکے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔