عالمی ادارے کی رپورٹ فردجرم ہےکرپٹ حکمران استعفیٰ دیں شہبازشریف
عمران نیازی کی وزارت اعظمیٰ میں پاکستان کرپشن میں تیزی سے ترقی کررہا ہے، شہبازشریف
BERLIN:
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدرشہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے کی رپورٹ فرد جرم ہے کرپٹ حکمران استعفیٰ دیں۔
شہباز شریف کا بیان میں کہنا تھا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے مسلسل دوسری بارگواہی دی ہے کہ عمران نیازی حکومت کرپٹ اورچورہے۔ عالمی ادارے کی رپورٹ فردجرم ہے کرپٹ حکمران استعفیٰ دیں ملک ان کی لوٹ مارکا متحمل نہیں ہوسکتا۔
شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی کی وزارت اعظمیٰ میں پاکستان کرپشن میں تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ دنیا کہہ رہی ہے کہ وزیراعظم چورہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن کے عالمی انڈیکس میں پاکستان کی 16 درجے تنزلی افسوسناک ہے۔ عالمی سطح پرملک کی بدنامی کا دکھ ہے۔ آٹا،چینی، بجلی، دواؤں، یوریا اورایل این جی سمیت ہرشعبے میں کرپشن ہوگی توپاکستان کرپشن انڈیکس میں 124 سے 140 پرکیوں نہیں جائے گا۔
کرپشن کرپشن کا شور مچانے والوں کی روز چوریاں پکڑی جا رہی ہیں۔ دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو عالمی ادارے چور اور کرپٹ قرار دے رہے ہیں۔
ای آئی یو کا پاکستان کے اسکورکو 40 فیصد اورورلڈ اکنامک فورم کا 5 فیصد اسکور کو کم کرنا پی ٹی آئی کی کرپشن پر فرد جرم ہے۔