حکومت کی بجائے خود فلم انڈسٹری کیلیے کوشش کرنا ہوگی زیبا بیگم
پروڈیوسر مل کر ایک ایسا ادارہ قائم کریں جہاں بین الاقوامی معیار کی فلمیں تیار کی جائیں، زیبا بیگم
فلم انڈسٹری کی سینئر ادکارہ اور چیئرپرسن فلم سینسر بورڈ پنجاب زیبا بیگم نے کہا حکومت پر انحصار کرنے کے بجائے ہمیں فلمی صنعت کے فروغ اور بہتری کے لیے خود ہی کوششیں کرنا ہوں گی۔
میری خواہش ہے کہ ایسی فلمیں بنائی جائیں اور چند پروڈیوسر مل کر ذاتی حیثیت میں ایک ایسا ادارہ قائم کریں جس کے تحت بین الاقوامی معیار کی فلمیں تیار کی جائیں فنکار بھی ایثار کا مظاہرہ کریں اور فلم کی ریلیز تک اپنا معاوضہ طلب نہ کریں، فلمی صنعت کی احیاء کے لیے ہمیں ماضی کے اپنے معروف فلمی شخصیات جیسا رویہ اختیار کرنا ہوگا معیاری، بامقصدی اور بھر پور فلمیں پروڈیوس کرنا اولین ترجیح ہوتی تھی انتہائی نہ مسائد حالات میں بھی پرعزم انداز میں اپنا سفر جاری رکھا، میری شدید خواہش ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کا پرانا دور لوٹ آئے اور یہاں ماضی جیسی فلمیں تخلیق کی جائیں۔
یہ بات انھوں نے گزشتہ دنوں لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر کراچی سے آئے ہوئے پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سات رکنی وفد کے اعزاز میں اعزاز میں ہونے والے عصرانہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔