تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم تشکیل دے دی گئی

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مرکزی تنظیم کی منظوری دی


ویب ڈیسک January 25, 2022
مرکزی تنظیم میں خرم شیرزمان بطورڈپٹی سیکریٹری جنرل شامل ہوں گے:فوٹو:فائل

LONDON: پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم تشکیل دے دی گئی۔ فواد چوہدری کوسینئرنائب صدرمقررکیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی منظوری سے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے مرکزی تنظیم تشکیل دے دی۔مرکزی تنظیم کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

مرکزی تنظیم میں فواد چوہدری،اعظم خان سواتی، خان محمد جمالی اور امیر بخش بھٹو کو بطور سینئر نائب صدور شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : بلدیاتی الیکشن میں شکست؛ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں تحلیل کردیں

نوٹیفیکیشن کے مطابق عاطف خان، حامد الحق، نصیب اللہ مری اور نوابزادہ شریف جوگیزئی کو بھی نائب صدور مقررکیا گیا ہے۔اعجاز چودھری، ابراہیم خان، آفتاب صدیقی اور ایڈوکیٹ عطاءاللہ بطور نائب صدور فرائض انجام دیں گے۔

جنید اکبر، سردار خادم وردک، شیخ خرم شہزاد اور خرم شیر زمان بطور ڈپٹی سیکرٹریز جنرل مرکزی تنظیم میں شامل ہوں گے۔ مولابخش سومرو، شاہد خٹک، زبیر نیازی اور ملک فیصل دیہوڑ جوائنٹ سیکرٹریزکی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں