ایسی بدعنوان اور رشوت خور حکومت پاکستانی کی تاریخ میں نہیں آئی مریم نواز

عمران خان کی حکومت میں صرف چوری اور لوٹ مار میں ترقی ہوئی، مریم نواز


ویب ڈیسک January 25, 2022
عمران خان کی حکومت میں صرف چوری اور لوٹ مار میں ترقی ہوئی، مریم نواز - فوٹو:فائل

NEW DELHI: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن سے متعلق رپورٹ کا حوالہ دے کر وفاقی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے درِ عمل میں کہا کہ عمران خان حکومت سے زیادہ کرپٹ، بدعنوان اور رشوت خور حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرپشن میں مزید اضافہ ہوگیا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ ہر شعبے میں تنزلی کے ریکارڈ بنانے والے عمران خان کے دور میں صرف چوری اور لوٹ مار کے شعبے میں ترقی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرانسپیرنسی رپورٹ پر وزیراعظم کا ردعمل سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ عوام کی جیبیں خالی کرنے والےعمران مافیا نے دیدہ دلیری سے پاکستان پر ہاتھ صاف کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں