وزیراعظم کا پی ایس ایل 7 سے متعلق ویڈیو پیغام جاری

مجھے امید ہے لیگ کی ہر ٹیم آخری گیند تک لڑے گی، عمران خان


ویب ڈیسک January 25, 2022
مجھے امید ہے لیگ کی ہر ٹیم آخری گیند تک لڑے گی، عمران خان - فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے لیے اپنا ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔

پی ایس ایل کے آفیشنل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے وزیراعظم عمران خان کا پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں ان کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا بھی موجود ہیں۔

ویڈیو میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ میں پی ایس ایل کو اوپن کر رہا ہوں اور مجھے امید ہے لیگ کی ہر ٹیم آخری گیند تک لڑے گی اور عوام کو تفریح فراہم کرے گی۔

وزیراعظم کے ویڈیو پیغام پر صارفین تبصرہ کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں