
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ٹینچ بھاٹہ سے تعلق رکھنے والا ملزم نثار احمد نے نازیبا تصاویر واٹس ایپ پر شیئر کر کے لڑکی کو بلیک میل کیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم دوسرے واٹس ایپ نمبر پر بھی تصاویر بھیج کر مدعیہ مقدمہ کی شہرت کو نقصان پہنچاتا رہا اور ای میل کے ذریعے دھمکیاں دے کر رقم کا مطالبہ بھی کیا۔
متاثرہ خاتون کی درخواست پر ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف سائبر کرائم پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کو عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔