وزیراعظم کا تین فروری کو دورہ چین کا امکان

عمران خان چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے


ویب ڈیسک January 25, 2022
وزیراعظم نے پانچ وزرا کو تیاری کی ہدایت کردی(فوٹو:فائل)

ISLAMABAD: وزیراعظم عمران خان پانچ وزرا کے ہمراہ 3 فروری کو تین روزہ چین کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کو وزیراعظم ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ 5 وزرا چین جائیں گے، جس کے لیے عمران خان نے وزرا کو اہم ہدایات جاری کردیں ہیں۔

وزیراعظم کی اس دورے میں چینی صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ اور دیگر اہم رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات متوقع ہیں۔ عمران خان نے متعلقہ وزرا کو دورے کے موقع پر کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم ذرائع کے مطابق عمران خان نے ساتھ جانے والے وزرا کو ہدایت کی کہ یہ اہم دورہ ہے، چین ساتھ جانے والے وزرا کورونا سے متعلق احتیاط برتیں اور اپنی وزارتوں سے متعلق اہم بریفنگ و معلومات اکٹھی کریں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دورہ چین کے دوران مفاہمتی یاداشتوں اورمنصوبوں سے متعلق مکمل تیاری کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |