سعودی حکومت نے غیرملکیوں کے اقامے اور ویزوں میں مفت توسیع کردی

سعودی وزٹ ویزے کی بھی مفت توسیع کی جائے گی


ویب ڈیسک January 26, 2022
یہ سہولت سفری پابندی سے متاثرہ غیرملکیوں کیلئے ہے

LONDON: سعودی حکومت نے کورونا پابندیوں کے باعث واپس مملکت نہ ہونے والے تارکین وطن کے اقاموں اور ویزوں میں ایک بار پھر مفت توسیع کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سفری پابندی والے ممالک میں موجود سعودی اقامہ ہولڈرز کے اقامے اور ایگزٹ ری انٹری ویزوں میں 31 مارچ 2022 تک مفت توسیع کردی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی وزارت خزانہ اور قومی ادارہ برائے معلومات کے مشترکہ تعاون سے اقامہ (سعودی عرب کا رہائشی اجازت نامہ) اور ایگزٹ ری انٹری ویزے کی مفت تجدید کی گئی ہے۔

یہ سہولت خودکار طریقے سے مذکورہ زمروں میں شامل غیرملکیوں کو فراہم کردی جائے گی۔

اسی طرح وہ ممالک جہاں سے سعودی عرب آنے پر پابندی ہے وہاں موجود سعودی وزٹ ویزا ہولڈرز کے ویزے کی میعاد بھی 31 مارچ 2022 تک بڑھا دی جائے گی۔

خیال رہے کہ یہ سہولت صرف ان غیرملکیوں کے لیے ہے جو سعودی سفری پابندی سے متاثر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں