ن لیگ اور فضل الرحمان کا عمران خان کو کرپٹ کہنا آسمان پر تھوکنا ہے فواد چوہدری
نوازشریف کے پیسے لندن میں اور سیاست پاکستان میں، اکاؤنٹس چپڑاسیوں کے اور بیٹے انگلینڈ میں ہیں، فواد چوہدری
PESHAWAR:
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اللہ کی شان ہے کہ نون لیگ اور فضل الرحمان عمران خان کی حکومت کو کرپٹ کہیں، آسمان پر تھوکنا اسے کہتے ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کہتی ہے پاکستان میں قانون کی حکمرانی میں تنزلی ہوئی ہے، کسی کو نہیں پتا وہ یہ کیوں کہ رہے ہیں، رپورٹ میں مالیاتی کرپشن کا تذکرہ بھی نہیں ہے لیکن پریس ریلیز میں ایسے قصے جوڑے گئے کہ کہ کرپٹ اپوزیشن کی بھی یہ جرآت ہوئی کہ حکومت پر تنقید کر سکیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم کس قدر منظم مافیا کا سامنا کر رہے ہیں کہ ایسے وقت میں جب عالمی بینک نے پاکستان کی 5.37 فیصد سے ترقی کی تصدیق کر رہا ہے، کورونا سے نمٹنے کی حکومتی پالیسیوں کی تعریف عالمی سطح پر ہو رہی ہے، ایک ایسی بے سروپا رپورٹ آتی ہے جس کا سر ہے نہ پیر، اور ایک پریس ریلیز پر ہیڈ لائنیں لگ جاتی ہیں۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ اللہ کی شان ہے کہ ن لیگ اور فضل الرحمان بھی عمران خان کی حکومت کو کرپٹ کہیں، آسمان پر تھوکنا اسے کہتے ہیں۔ نوازشریف کے پیسے لندن میں اور سیاست پاکستان میں ہے، اکاؤنٹس چپڑاسیوں کے اور بیٹے انگلستان میں ہیں، نوازشریف کے اپارٹمنٹس لندن میں بیٹی کے نام پر ہیں۔