بنوں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق

پولیس نے فائرنگ میں زخمی ہونے والوں کوحراست میں لے کر اسپتال منتقل کردیا

پولیس نے فائرنگ میں زخمی ہونے والوں کوحراست میں لے کر اسپتال منتقل کردیا ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
علاقے گریڑہ شاہجہاں میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔


بنوں میں شادی کی تقریب کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی جس میں خواجہ سرا جاں بحق اور3 افراد زخمی ہوگئے جب کہ دونوں گروپوں میں تنازع کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں اور واقعہ گزشتہ رات گئے علاقہ گریڑہ شاہجہان میں پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق موقع پر پہنچنے والی پولیس گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی جس میں پولیس اہلکار محفوظ رہے جب کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والوں کوحراست میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story