ارشد پپو قتل کیس میں سب انسپکٹر اپنے بیان سے منحرف ہوگیا

عدالت نے دیگر گواہوں کو26 فروری کوطلب کرلیا


Staff Reporter February 16, 2014
عدالت نے دیگر گواہوں کو26 فروری کوطلب کرلیا۔ فوٹو: فائل

ارشد پپو قتل کیس میں سب انسپکٹر بیان سے منحرف ہوگیا ، وکیل سرکار نے منحرف قرار دیتے ہوئے جرح بھی مکمل کرلی ہے۔

ہفتے کو جیل حکام نے ارشد پپو سمیت تہرے قتل میں گرفتار زبیر بلوچ ، ایم این اے شاہ جہاں بلوچ ، ذاکر ڈاڈا ، عبدالرحمن اور انسپکٹر یوسف بلوچ سمیت دیگر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو پیش کیا تھا ، اس موقع پر استغاثہ نے گواہ سب انسپکٹر ملک ریاض کو پیش کیا تھا ،گواہ نے اپنے بیان کہا کہ اس نے مدعیہ کے بیان کے مطابق ایف آئی آر درج کی تھی اس نے تفتیشی افسر کے ہمراہ جائے وقوع کا معائنہ کیا اورنہ ہی اس کی موجودگی میں جائے وقوع سے خالی خول ملے بلکہ تھانے میں اعلیٰ افسر نے مشیر نامے پر زبردستی دستخط کرائے تھے جبکہ وہ کسی مشیر نامے کا کوئی گواہ نہیں تھا،دوران بیان وکیل سرکار نے عدالت کو بتایا کہ گواہ نامعلوم وجوہات کے باعث خوف زدہ ہوکر منحرف ہوگیا اور اس کے بیان پر جرح کرنے کی استدعا کی تھی،عدالت نے دیگر گواہوں کو26 فروری کوطلب کرلیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں