امریکا میں کشتی سمندر میں ڈوبنے سے 39 افراد لاپتا ہلاکت کا خدشہ

کشتی میں تارکین وطن سوار تھے جو غیر قانونی طور پر بہاماس سے امریکا جانے کی کوشش کررہے تھے


ویب ڈیسک January 26, 2022
کشتی میں تارکین وطن سوار تھے جو غیر قانونی طور پر بہاماس سے امریکا جانے کی کوشش کررہے تھے فوٹو: فائل

CANBERRA: امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل کے قریب بحر اوقیانوس میں کشتی الٹنے سے 39 افراد لاپتا ہوگئے جبکہ صرف ایک شخص زندہ ملا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ ماہی گیروں کو فورٹ پیئرس شہر کے ساحل سے 72 کلومیٹر دور سمندر میں الٹی ہوئی کشتی نظر آئی جس سے ایک شخص چمٹا ہوا تھا۔ اسے بچایا گیا تو پتہ چلا کہ کشتی پر 39 افراد سوار تھے جو کیربین ملک بہاماس سے غیر قانونی طور پر امریکا جانے کےلیے کشتی میں سوار ہوئے تھے لیکن سمندر میں خراب موسم کا شکار ہوگئے۔

بہاماس اور فلوریڈا کے درمیان کشتی کا سفر تقریبا 4 گھنٹے کا ہے۔ امریکی حکام نے اسے انسانی اسمگلنگ کا واقعہ قرار دیا ہے اور کوسٹ گارڈز کا عملہ ڈوبنے والوں کو تلاش کر رہا ہے۔ زندہ بچنے والے نے بتایا کہ کسی بھی مسافر نے لائف جیکٹ بھی نہیں پہنی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ غریب ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کشتیوں میں امریکا اور آسٹریلیا جانے کی کوشش کرتے ہیں اور اس دوران زیادہ تر سمندر کی لہروں کی نذر ہوجاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں