کراچی سمیت پورے ملک کے حالات خراب ہیں شازیہ مری

ریاست کو کمزور سمجھنے والے احمق ہیں، جرمن قونصل جنرل کے ہمراہ درگاہ بھٹائی پر حاضری

ریاست کو کمزور سمجھنے والے احمق ہیں، جرمن قونصل جنرل کے ہمراہ درگاہ بھٹائی پر حاضری۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ ریاست کو کمزور سمجھنے والے احمق ہیں، خود کو مسلمان کہنے والے کسی کی جان نہیں لے سکتے جو بھی پاکستان کا دشمن ہے وہ ہمارا دشمن ہے۔


جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر مسٹر کلینر کے ساتھ درگاہ شاہ عبداللطیف پر حاضری اور گدی نشین نثار میمن شاہ لطیفی سے ملا قات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کراچی سمیت پورے ملک کے حالات خراب ہیں۔ شازیہ مری نے کہاکہ اگر دنیا میں صوفی ازم اور شاہ سائیں کے پیغام کو عام کیا جائے تو ہر قسم کی بدامنی ختم ہوسکتی ہے۔ اس موقع پر جرمن قونصل جنرل نے بھی شاہ سائیں کا کلام سنا۔
Load Next Story