کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دو خواتین سے 20 کلو چرس برآمد

برآمد ہونے والی منشیات چپس اور جوس کے پیکٹوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی، اے این ایف

برآمد ہونے والی منشیات چپس اور جوس کے پیکٹوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی، اے این ایف۔ فوٹو:ایکسپریس

ISLAMABAD:
اے این ایف نے ریلوے اسٹیشن پر 2 خواتین کے قبضے سے 20 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔

ایکسپریسن نیوز کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس نے اے این ایف بلوچستان کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر شکیلہ مسیح اور عینی ظفر نامی 2 خواتین کے قبضے سے 20 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔


اے این ایف کے مطابق گرفتار خواتین کا تعلق اوکاڑہ سے ہے اور وہ کراچی جانے والی بولان ایکسپریس سے روانہ ہو رہی تھیں، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی، برآمد ہونے والی منشیات چپس اور جوس کے پیکٹوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

 

 
Load Next Story