صحافی حسنین شاہ قتل کا مرکزی ملزم اور 2 مبینہ شوٹرز گرفتار

ملزم گولڈ ایشیا جیولر کا مالک ہے، اور واقعہ لین دین کا تنازعہ لگتا ہے، پولیس


ویب ڈیسک January 26, 2022
صحافی کو لین دین کے تنازع پر قتل کیے جانے کا امکان ہے، پولیس۔ فوٹو:فائل

نجی ٹی وی چینل کے صحافی حسنین شاہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عامر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 24 جنوری کو لاہور پریس کلب (ایل پی سی) کے باہر نامعلوم مسلح افراد نے نجی ٹی وی چینل کے صحافی حسنین شاہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صحافی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عامر بٹ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق

پولیس حکام کے مطابق ملزم عامربٹ کو سی آئی اے پولیس نے جیل روڈ پر واقع ایک کار شو روم سے گرفتار کیا، ملزم گولڈ ایشیا جیولر کا مالک ہے، اور واقعہ لین دین کا تنازعہ لگتا ہے، حراست میں لئے گئے ملزم سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ صحافی حسنین شاہ کے قتل میں ملوث 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، زیر حراست افراد شوٹرز ہیں، اور پولیس کو شبہ ہے یہی ملزمان صحافی کے قتل میں ملوث ہوسکتے ہیں۔ قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ پہ مزید تفتیش جاری ہے، حتمی ملزمان کی گرفتاری کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

بعد ازاں سٹی ڈویژن پولیس نے گاڑی کی ریکی کرنے والے شوٹر امجد پاشا، حیدر شاہ کو حراست میں لیا، جن کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق شوٹرز کا ساتھی امجد پاشا کیپیٹل ٹی وی کے دفتر سے ریکی کر رہا تھا اور اپنے دوستوں کو کل کے ذریعے معلومات فراہم کررہا تھا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید تحقیقات کے لئے سی آئی اے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ دونوں شوٹرز عامر بٹ کے ملازم ہیں، حیدر شاہ 7 سال اور امجد پاشا 10 سال سے عامر بٹ کے پاس ملازمت کررہا ہے۔

دوسری جانب صحافی حسنین شاہ کے قتل میں مبینہ ملزم عامر نے سی آئی اے پولیس کو جیل روڈ پر گرفتاری دے دی۔ جس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں