برطانیہ میں خاتون سے جنسی زیادتی پر ایشیائی ٹیکسی ڈرائیور کو 10 سال قید

41 سالہ عمران رشید نے لفٹ دینے کے بہانے خاتون کو ٹیکسی میں بٹھایا تھا


ویب ڈیسک January 26, 2022
جنسی زیادتی کا واقعہ گزشتہ برس جولائی میں پیش آیا تھا، فوتو: فائل

لاہور: ایشیائی ملک سے تعلق رکھنے والے ٹیکسی ڈرائیور 41 سالہ عمران رشید کو لفٹ دینے کے بہانے خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ثابت ہونے پر 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی عدالت نے آن لائن ٹیکسی چلانے والے 14 سالہ عمران رشید کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ٹیکسی ڈرائیور کا تعلق ایک ایشیائی ملک سے بتایا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ برس جولائی میں ایک خاتون کو اپنی ٹیکسی میں لفٹ دینے کی پیشکش کی اور خاتون کو ان کی منزل مقصود پر لے جانے کے بجائے ویران علاقے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ خاتون اس واقعے کے بعد سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں جس پر ان کی ایک دوست نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

دوران تفتیش عمران رشید نامی ٹیکسی ڈرائیور نے اپنے جرم کے اعتراف کرلیا۔ پولیس نے بھی تمام شواہد عدالت میں پیش کردیئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں