وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ملکی سکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر بات چیت
ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا گیا
TOKYO:
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ون آو ون ملاقات کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق تبادلہ خیال، ملکی سکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت دورہ چین کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، شوکت ترین، فواد چوہدری، اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، قومی سلامتی مشیر ڈاکٹر معید یوسف، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، معاون خصوصی سی پیک خالد منصور اور سینئر افسران شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو دورہ چین کے دوران سرمایہ کاری، تجارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور برآمدات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے ٹھوس منصوبوں پر چینی حکام سے جاری گفت و شنید پر بریفنگ دی گئی۔