اسرائیلی صدر خاتون اوّل کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

اسحاق ہرزوگ متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی صدر ہوں گے


ویب ڈیسک January 26, 2022
اسحاق ہرزوگ متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والے پہلی اسرائیلی صدر ہوں گے، فوٹو: فائل

BARCELONA: اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے اور اس 2 روزہ دورے میں خاتون اوّل بھی ان کے ساتھ ہوں گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ اپنی اہلیہ کے ہمراہ 30 جنوری کو ابوظہبی پہنچیں گئے۔ دو روزہ دورے کے دوران اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے۔

گزشتہ برس دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب اسرائیل کے اعلیٰ ترین عہدے کے حامل شخصیت متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اسحاق ہرزوگ یو اے ای کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی صدر بن جائیں گے۔

صدر اسحاق ہرزوگ کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کہا گیا ہے کہ صدر، خاتون اوّل کے ہمراہ 30 اور 31 جنوری کو متحدہ عرب مارات کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

اسرائیلی صدر دبئی میں جاری ایکسپو 2020 کا دورہ بھی کریں گے اور اسرائیلی کمپنیوں کے اسٹالز پر بھی جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاہدہ ابراہیمی طے پایا تھا جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سفارتی، تجارتی اور فضائی تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |