2022 نااہل حکمرانوں کا آخری سال ہوگا فضل الرحمان

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نے حکومت کی مصنوعی ایمانداری کا بھانڈا پھوڑ دیا، فضل الرحمان


ویب ڈیسک January 26, 2022
جماعت اسلامی کے نائب امیر نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ۔۔ فوٹو ایکسپریس

PESHAWAR: جمعیت علما اسلام اور اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 2022 نااہل حکمرانوں کا آخری سال ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

جے یو آئی کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی منی بجٹ اور اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پاس ہونے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر تشویش کا اظہاربھی کیا جبکہ ایک روز قبل جاری ہونے والی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر گفتگو بھی کی۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کا 23 مارچ کو مہنگائی مارچ کرنے کا فیصلہ

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ‏ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نے حکومت کی مصنوعی ایمانداری کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، 2022 نا اہل حکمرانوں کا آخری سال ہے۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت احتساب کا نعرہ بھی عمران خان کی طرح کھوکھلا ثابت ہوا، نا اہل حکمرانوں کے خلاف ملک بھر میں 101 مقامات پر دھرنے دیئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |