تربت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 2 خطرناک دہشت گرد گرفتار

گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ ، دھماکا خیز مواد برآمد ہوا


ویب ڈیسک January 26, 2022
گرفتار دہشت گرد فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں (فائل فوٹو)

ISLAMABAD: انسداد دہشت گردی فورس نے تربت میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کو سی ٹی ڈی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تربت میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ ، دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

ذرائع کے مطابق اسلحہ اور دھماکا خیز مواد کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، جس کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں