
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایپل نے گزشتہ برس ستمبر میں اسمارٹ واچ او ایس 8.4 متعارف کرائی تھی، جس کے بعد اب اس کے آپریٹنگ سسٹم کی اپ ڈیٹ جاری کردی گئی ہے۔
اسمارٹ واچ کا نیا آپریٹنگ سسٹم سیٹنگز میں جاکر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے آپشن سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
اسمارٹ واچ کا آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ کرنے کے لیے کم از کم 50 فیصد بیٹری کا ہونا یا اسے چارجنگ پر لگا کر رکھنا لازمی ہوگا کیونکہ گھڑی بند ہونے کی صورت میں اپ ڈیٹ کا سارا عمل معطل ہوجائے گا۔
ایپل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ واچ صارفین کو چارجنگ کا مسئلہ درپیش تھا، جسے اس اپ ڈیٹ میں حل کیا گیا ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ اسمارٹ واچ کے سافٹ ویئر میں ایک بگ (خرابی) آگیا تھا، جس کی وجہ سے صارفین کو چارجنگ کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ تھرڈ پارٹی چارجر سے اس کی چارجنگ کر کے اپنی ضرورت پوری کررہے تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔