فلم کے گانے شیئر ہونے پر گوگل اور یوٹیوب افسران کے خلاف بھارت میں مقدمہ درج

مقدمے میں گوگل کے سی ای او، افسران اور یوٹیوب کے مینجنگ ڈائریکٹر سمیت 6 افسران کو نامز کیا گیا ہے


ویب ڈیسک January 27, 2022
ہدایت کار نے یوٹیوب پر فلم کے گانے شیئر کرنے پر عدالت میں درخواست دائر کی تھی (فوٹو انٹرنیٹ)

HYDERABAD: عدالتی حکم کی روشنی میں ممبئی پولیس نے گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بھارتی نژاد امریکی شہری سندر پچائی سمیت 6 افراد کے خلاف کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا۔

گوگل اور یوٹیوب کے خلاف بھارتی فلم ساز اور ہدایت کار سنیل درشن نے عدالت سے رجوع کیا تھا اور بتایا تھا کہ اُن کی بنائی گئی فلم کو یوٹیوب پر اپ لوٹ کیا گیا۔

سنیل درشن نے استدعا کی تھی کہ 'ایک حسینہ تھی ایک دیوانہ تھا' کے کاپی رائٹ کسی کو نہیں دیے، اُس کے باوجود کئی لوگوں نے فلم کے گانے اور ویڈیوز کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا، جس کو روکنے یا بلاک کرنے کے لیے گوگل اور یوٹیوب نے کوئی اقدامات نہیں کیے۔

ہدایت کار نے عدالت میں استدعا کی کہ یوٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ ہونے کی وجہ سے انہیں کروڑوں روپے کے خسارے کا سامنا بھی کرنا پڑا لہذا عدالت گوگل اور یوٹیوب سے اس کا ہرجانہ ادا کروائے۔

درخواست گزار کی عرضی پر عدالت نے ممبئی پولیس کو مقدمہ درج کر کے کارروائی کا حکم دیا، جس کے بعد پولیس نے گوگل کے سی ای او اور دیگر 6 افسران کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے عدالتی حکم کے بعد جملہ حقوق کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت سندر پچائی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمے میں سندر پچائی کے علاوہ یوٹیوب کے مینجنگ ڈائریکٹر گوتم آنند سمیت گوگل کے دیگر افسران کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں