طالبان کے جنگ بندی اعلان کا انتظار ہے حکومتی کمیٹی
دہشت گردی نہ رکی تو آپریشن کے لیے دباؤ بڑھے گا، رحیم یوسفزئی،عرفان صدیقی
طالبان سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے کارروائیاں بند کرنے کے اعلان کا انتظار ہے، جنگ بندی کے اعلان پر موثر عمل درآمد کی یقین دہانی بھی کرانا ہوگی۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ طالبان کی جانب سے کارروائیاں بند کرنے کے اعلان کے بعد حکومت سے بھی یہی درخواست کریں گے، طالبان کے اعلان کے بعد دیگر معاملات پر بات چیت کیلیے حکومتی کمیٹی کہیں بھی جانے کو تیار ہے۔ علاوہ ازیں حکومتی کمیٹی کے رکن رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی طالبان کے غیرآئینی مطالبے کو نہیں مانے گی، طالبان پر واضح کردیا کہ حملے روک دیں ورنہ حکومت پر آپریشن کیلیے دباؤ بڑھے گا۔ انھوں نے کہا کہ فوجی کارروائی روکنے کیلیے مذاکرات کو کامیاب بنانا پڑے گا، فوج مکمل تیار ہے، کارروائی تب کریگی جب حکومت کہے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی و طالبان کمیٹیوں کے ارکان 2روز میں طالبان شوریٰ سے براہ راست مذاکرات کیلیے میرانشاہ میں جائینگے۔