این سی او سی نے کورونا پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع کردی

10 فیصد یا زائد مثبت کیسز والےعلاقوں میں ہرقسم کی انڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، این سی او سی


Staff Reporter January 27, 2022
12 سال سے زائد عمر کے اسٹوڈنٹس کی مکمل حاضری ہوگی اور اس سے کم عمر طلبا 3 دن 50 فیصد آئیں گے، این سی او سی (فوٹو: فائل)

LONDON: این سی او سی نے ملک بھر میں عائد کورونا پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع کردی۔

این سی او سی ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کورونا ایس او پیز کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس کی نئی لہر کے حوالے سے عائد پابندیاں 15 فروری تک بڑھادی جائیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 10 فیصد یا زائد مثبت کیسز والےعلاقوں میں ہرقسم کی انڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔ 10 فیصد مثبت کیسز والے علاقوں میں آؤٹ ڈور میں 300 ویکیسن شدہ افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی۔

اسی طرح 12 سال سے زائد عمر کے اسٹوڈنٹس کی مکمل حاضری ہوگی جبکہ 12 سال سے زائد عمر کے طالب علموں کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے اور 12 سال سے کم عمر اسٹوڈنٹس 3 دن 50 فیصد آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں