واٹس ایپ کی صارفین کیلیے زبردست فیچر متعارف کرانے کی تیاری

ایڈمن کو کسی بھی ممبر کا چیٹ ڈیلیٹ کرنے کا اختیار جلد فراہم کردیا جائے گا

نئے فیچر سے گروپ ایڈمن کے اختیارات مں اضافہ ہوگا(فوٹو:فائل)

دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن 'واٹس ایپ' اپنے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرنے جارہی ہے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹ اور فیچرز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ 'ڈبلیو اے بیٹا انفو' کے مطابق واٹس ایپ گروپس میں ایڈمن کو کسی بھی ممبر کا چیٹ ڈیلیٹ کرنے کا اختیار بہت جلد فراہم کردیا جائے گا۔

واٹس ایپ گروپ کے جتنے بھی ایڈمن ہوں گے انہیں نئے فیچر کے تحت کسی بھی گروپ ممبر کا چیٹ ڈیلیٹ کرنے کا اختیار ہوگا۔
Load Next Story