طالبان سنجیدگی دکھائیں تخریبی کارروائی نہ کی جائے فضل الرحمن

سب مل کر ملک کو دشمن سے بچائیں، پاکستان اور بھارت مقبوضہ کشمیر کا حل نکالیں

حکومت اور طالبان کے مذاکرات کے حق میں ہیں، کندیاں میں اخبار نویسوں سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ حکومت اور طالبان کے مذاکرات کے حق میں ہیں، ہم توازل سے امن کے داعی ہیں۔


حکومت اگر مذاکرات میں مخلص ہے تو طالبان بھی مخلص رہیں اور تخریبی کارروائی نہ کریں، یہ ملک سب کاہے، سب مل کر اسے دشمن سے بچائیں اور متحدہو کر ملک کو مسائل سے نکالیں۔ ہفتے کو کندیاں میں صدر جے یو آئی کندیاں مولانا نذیر احمد کی وفات پر ان کے صاحبزادے سے تعزیت کے بعد اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گذررہا ہے، حکومت اگر طالبان کو مذاکرات کی دعوت دے رہی ہے تو اس سے فائدہ اٹھائیں اور مذاکرات میں سنجیدگی دکھائیں،ہم بھی مذاکرات کے حق میں ہیں، تخریبی کارروائیاں اچھی نہیں ہیں، حکومت پاکستان اور بھارت مل بیٹھ کرمقبوضہ کشمیر کا حل نکالیں، دونوں ممالک ایٹمی قوت ہیں اور حالات ایٹمی جنگ کی طرف نہ جائیں۔
Load Next Story