آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ملتان گیریژن کا دورہ جنگی مشقوں کا مشاہدہ

آرمی چیف نے مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ذہنی اور جسمانی تیاری کی اہمیت پر زور دیا


ویب ڈیسک January 27, 2022
جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا (فوٹو، فائل)

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے سدرن کمانڈ کی جاری مشقوں کا جائزہ لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ ملتان گیریژن کے موقع پر شرکا کی پیشہ ورانہ مہارت اور کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ذہنی اور جسمانی تیاری کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریژن کے دورے پر سدرن کمانڈ کی جاری جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشقیں فوج کے آپریشنل منصوبوں اور درپیش خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملی کو میدان جنگ کے چیلنجز کو دوران جانچنے کیلئے کی جارہی ہیں۔

آرمی چیف کی ملتان آمد پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر نے ان کا استقبال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں