گاڑیوں سمیت درجنوں اشیا پر ریگولیٹری ٹیکس کی شرح میں 35 فیصد تک اضافہ

نئی ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق 30 جون 2022 تک رہے گا

وارنش کی درآمد پر عائد پانچ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی گئی(فوٹو: انٹرنیٹ)

SARGODHA:
حکومت نے الیکٹرک وہیکلز اور دیگر گاڑیوں سمیت ڈیڑھ درجن سے زائد اشیا پر عائد درآمدی ٹیکس میں 5 سے 35 فیصد تک اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکٹرک وہیکلز اور دیگر ہر قسم کی درآمدی گاڑیوں سمیت ڈیڑھ درجن سے زائد اشیا کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح میں پانچ فیصد سے 35 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

البتہ وارنش کی درآمد پر عائد پانچ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی گئی، نئی ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق 30 جون 2022 تک رہے گا۔


فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ الیکٹریکل گاڑیوں کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح پانچ فیصد سے بڑھا کر دس فیصد کردیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق منی وین سمیت ایک ہزار 'سی سی' کے اوپر کی مختلف اقسام کی گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری کی شرح 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کردی گئی۔

اسی طرح مختلف اقسام کی پولی پراپلین سمیت دیگر اشیا کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح پانچ فیصد اضافے کے ساتھ پانچ فیصد سے بڑھا کر دس فیصد کردی گئی ہے۔
Load Next Story