امریکا زیر علاج پاکستانی طالبعلم کے ویزا میں توسیع پر تیار

امریکی محکمہ خارجہ اورشاہ زیب کے خاندان سے رابطے میں ہیں، پاکستانی سفارتخانہ

امریکی محکمہ خارجہ اورشاہ زیب کے خاندان سے رابطے میں ہیں، پاکستانی سفارتخانہ۔ فوٹو: فائل

امریکی حکام نے اسپتال میں زیرعلاج پاکستانی طالب علم شاہ زیب باجوہ کوویزے میں توسیع دینے پر آمادگی ظاہر کردی۔


پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے بتایاکہ ہم امریکی محکمہ خارجہ اور طالب علم کے خاندان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ یہ بات حقیقت پرمبنی نہیں کہ دفتر خارجہ ویزے میں توسیع نہیں کر رہا۔ شاہ زیب چندروز قبل حادثے میں شدید زخمی ہوکر کومامیں چلے گئے تھے۔ قبل ازیں امریکی محکمہ خارجہ، اسپتال انتظامیہ اورپاکستانی سفارت خانے کے درمیان ٹیلی کانفرنس ہوئی جس میں شاہ زیب کے ویزے، علاج معالجے اوران پر اخراجات سے متعلق بات چیت کی گئی۔ امریکی اسپتال کی انتظامیہ نے کہاکہ شاہ زیب کے ویزاکا مسئلہ حل ہوگیا توان کے علاج کاخرچ اہل خانہ کوادا کرنا ہوگا۔ شاہ زیب کے بھائی نے نجی ٹی وی کوبتایا کہ شکاگومیں پاکستانی قونصلیٹ نے کہاہے کہ شاہ زیب کاویزا آئندہ ہفتے تک بڑھادیا جائے گا۔
Load Next Story