رواں سال 2 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائیگی عابد شیر

وزیراعظم تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے کاجلد افتتاح کریں گے، گفتگو، دورہ بھی کیا


Numainda Express February 16, 2014
وزیراعظم تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے کاجلد افتتاح کریں گے، گفتگو، دورہ بھی کیا۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابدشیرعلی نے کہاہے کہ وزیراعظم نواز شریف تربیلاڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبے کاجلد افتتاح کرینگے جو 2017 تک پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے گا۔

تربیلاڈیم میں چوتھے توسیعی منصوبے کامعائنہ کر نے کے بعدایم پی اے حاجی شیرازخان کے ساتھ ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ 2014ء کے آخرمیں مزید2ہزارمیگاواٹ بجلی کی نیشنل گرڈاسٹیشن کو فراہمی شروع ہوجائیگی،اس طرح لوڈشیڈنگ پرکافی حد تک قابو پالیا جائیگا، انھوں نے چوتھے توسیعی منصوبے میں مزدوروں کی بھر تی سے متعلق جی ایم تربیلاڈیم سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہاکہ منصوبے میں مقامی لوگوں کو روزگار دلوانا اُنکا حق ہے، وزیرمملکت نے یقین دلایاکہ واپڈا کے محنت کشوں کوان کے جائزحقوق دیے جائینگے،چوتھے توسیعی منصوبے کی تکمیل سے 1410میگاواٹ بجلی کااضافہ ہوجانے سے تربیلاڈیم میں پن بجلی کی پیداوار 4888میگا واٹ تک پہنچ جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں