سپرہائی وے پر رینجرز کی موبائل پرحملہ کرنے والے 2 مبینہ دہشتگرد جوابی فائرنگ سے ہلاک

واقعہ کے بعد رینجرز کی بھاری نفری کو طلب کر کے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیاگیا


Staff Reporter February 16, 2014
واقعہ کے بعد رینجرز کی بھاری نفری کو طلب کر کے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیاگیا. فوٹو فائل

سپرہائی وے پر رینجرز کی موبائل حملہ کرنے والے 2 مبینہ دہشت گرد رینجرز کی جوابی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

ترجمان رینجرز سندھ میجر سبطین نے بتایا کہ موبائل معمول کی پیٹرولنگ پر تھی کہ سپرہائی وے افغان بسی کے قریب جھاڑیوں میں چھپ ہوئے گھات لگائے دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی تاہم رینجرز کے جوانوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جوابی فائرنگ میں 2 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ایک دستی بم ، 2 کلاشنکوف اور ایک ٹی ٹی پستول برآمد کرلی ۔ انھوں نے بتایا کہ شبہ ہے ہلاک ہونے والوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے تاہم فوری طور پر ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ انھوں نے بتایا کہ اسی مقام پر ہفتے کی صبح ملزمان کی فائرنگ سے ان کا ایک ڈی ایس آر بھی زخمی ہوا تھا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد رینجرز کی بھاری نفری کو طلب کر کے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا جو رات گئے تک جاری تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں