ہمارے بہادرسپاہی مسلسل اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہےہیںوزیراعظم

بلوچستان میں شہید ہونے والے 10 جوانوں کوسلام پیش کرتا ہوں، وزیراعظم عمران خان


ویب ڈیسک January 28, 2022
ملک کو ہرقسم کی دہشتگردی سے پاک کرنے کے عزم کو دہراتے ہیں،وزیراعظم:فوٹو:فائل

ANKARA: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے بہادرسپاہی ہمیں دہشتگردی سے محفوظ رکھنے کے لئے مسلسل اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ ان 10 شہید فوجی جوانوں کوسلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے کیچ بلوچستان میں چیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا۔



وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمارے بہادرفوجی ہمیں دہشتگردوں سے محفوظ رکھنے کے لئے مسلسل اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔

ہم پاکستان کوہرقسم کی دہشتگردی سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں