اداکارہ شوئیتا ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مشکل میں پھنس گئیں

اداکارہ کے خلاف انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 295 (اے) کے تحت کیس رجسٹر کیا گیا ہے


ویب ڈیسک January 28, 2022
اداکارہ کے خلاف ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی گئی، فوٹوفائل

بالی ووڈ اداکارہ شوئیتا تیواری ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مشکل میں پڑگئیں۔

اداکارہ شوئیتا تیواری بھوپال میں اپنی آنے والی ویب سیریز ''شو اسٹاپر'' کے حوالے سے منعقد کی جانے والی ایک پریس کانفرنس میں موجود تھیں۔ جب صحافیوں سے سوال جواب کے دوران اداکارہ نے نامناسب بیان دیا۔

اداکارہ کے متنازع بیان نے ہندوؤں کے مذہبی جذباتوں کو ٹھیس پہنچائی۔ بعد ازاں شوئیتا تیواری کے خلاف ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ اداکارہ کے خلاف بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال کے شہر شیاملا ہلز پولیس اسٹیشن میں انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 295 (اے) کے تحت کیس رجسٹر کیا گیا ہے۔

یہ ایف آئی آر مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ نروتم مشرا کی جانب سے اداکارہ کے متنازع بیان پر نوٹس لینے کے بعد سامنے آئی ہے۔ نروتم مشرا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شوئیتا تیواری کا بیان دیکھا اور سنا ہے میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔

نروتم مشرا نے مزید کہا کہ انہوں نے بھوپال کے پولیس کمشنر کو معاملے کی تحقیقات کرنے اور 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جس کے بعد اداکارہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ شوئیتا تیواری حال ہی میں بھوپال میں اپنی آنے والی ویب سیریز ''شو اسٹاپر'' کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تشہیری تقریب میں شریک تھیں۔ جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ یہ ویب سیریز فیشن ورلڈ پر مبنی ہے۔ شوئیتا تیواری اس ویب سیریز میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں