بلوچستان کی ترقی اورملکی سلامتی کامشن جاری رہے گا وزیرداخلہ

دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی اداروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، شیخ رشید

دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی اداروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، شیخ رشید۔ فوٹو:فائل

HYDERABAD:
وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی اداروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، بلوچستان کی ترقی اور ملکی سلامتی کامشن جاری رہےگا۔

بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی جوانوں کی شہادت کی اطلاع پر دکھ ہوا، ملک کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر حملہ بدترین دہشت گردی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں 10 جوان شہید


وزیرداخلہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی اداروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، بلوچستان کی ترقی اور ملکی سلامتی کامشن جاری رہےگا۔

واضح رہے کہ 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 10 جوان شہید ہوگئے تھے، جب کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

 
Load Next Story