بھارت میں ایک اورانتہاپسندانہ اقدامطالبات پولیس کیڈٹ کے حجاب کرنے پرپابندی

یونیفارم میں مذہبی علامت کی کوئی گنجائش نہیں،کیرالہ حکومت


ویب ڈیسک January 28, 2022
کیرالہ کی حکومت نے پوری آستین کی قمیض پہننے پر بھی پابندی لگا دی:فوٹو:فائل

بھارت میں ایک اورمسلمان دشمن فیصلہ کرتے ہوئے مسلمان پولیس کیڈٹ پرحجاب کرنے پرپابندی عائد کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کی حکومت نے مسلمان پولیس کیڈٹ کے حجاب کرنے اورپوری آستین کی قمیض پہننے پرپابندی لگادی۔

کیرالہ کی حکومت کا کہنا ہے کہ ریاستی اسکولوں کے طلبا کے لئے شروع کئے گئے اسٹوڈنٹ پولیس کیڈٹ پروجیکٹ میں شریک طالبات کے حجاب پہننے اورپوری آستین کی قمیض پہننے پرپابندی عائد کردی۔

کیرالہ کے ریاستی حکام کے مطابق یونیفارم میں مذہبی علامات کو استعمال کرنے کی کوئی گنجائش نہیں اورنہ ہی اس کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

حجاب پرپابندی کیخلاف ایک مسلمان طالبہ نے کیرالہ کے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی تھی۔

عدالت نے درخواست فیصلے کے لئے ریاستی حکومت کو بھیج دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں