اپوزیشن کے کردار سے مطمئن نہیں ہوں سعد رفیق

عمران خان کی سوچ ہے کہ ان کا مخالف کسی طرح فنا ہو جائے، سعد رفیق


ویب ڈیسک January 28, 2022
پاکستان میں انصاف کا نعرہ ہی انتقام کے لیے لگتا ہے، سعد رفیق۔ فوٹو:فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ میں اپوزیشن کے کردار سے مطمئن نہیں ہوں۔

احتساب عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ لوگ جانتے ہین کہ عمران خان کے آنے کے بعد کرپشن میں اضافہ ہوا، پی ٹی آئی کے ڈونرز اور سپوٹرز کو نوازا گیا، دوسروں کو چور کہنے والے خود چور نکلے ہیں، ایک ایسی صورتحال بن چکی ہے جہاں اداروں کا کوئی والی وارث نہیں ہے، اسٹریٹ کرائم میں اضافے کا تعلق مہنگائی اور بے روز گاری سے ہے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ای وی ایم پی ٹی آئی کا الیکشن لوٹنے کا اگلا منصوبہ ہے، ای وی ایم پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں، آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے انہوں نے 37 اعتراضات اٹھائے ہیں، حکومت نیب کو کنٹرول کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے، اور انتقامی سیاست کر رہی ہے، عمران خان کی سوچ ہے کہ ان کا مخالف کسی طرح فنا ہو جائے، اگر احتساب شفاف ہوتا تو نظر آتا، پاکستان میں انصاف کا نعرہ ہی انتقام کے لیے لگتا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ میں اپوزیشن کے کردار سے مطمئن نہیں ہوں، اپوزیشن کو سٹرک پر نکلنا چاہیے، کوئی لانگ مارچ ضائع نہیں ہوتا کچھ نہ کچھ نکلتا ہے، ہم توقع کرتے ہیں کہ طاقت ور حلقے نیوٹرل قردار آدا کریں گے، لگتا ہے بلدیاتی الیکشن کی نوبت نہیں آئے گی، جو بڑے زوق اور شوق سے تبدیلی لے کر آئے تھے انہیں بھی اس تبدیلی کا مزہ لینے دیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں